Home » نظریہ پیدائش دولت اہم مختصرسوالات(Short Questions)
انٹر میڈیٹ پارٹ-I

نظریہ پیدائش دولت اہم مختصرسوالات(Short Questions)

س:           پیدائش دولت سے کیا مراد ہے؟

ج:            پیدائش دولت سے مراد ان اشیا و خدمات کی پیدائش ہے جو کسی انسانی خواہش کو پورا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہوں اوران میں افادہ ، کمیابی اور انتقال پزیری کی خصوصیات موجود ہوں۔

س:           عاملین پیدائش سے کیا مرادہے؟

ج:            عاملین پیدائش سے مراد وہ عناصرہیں جن کے باہمی اشتراک کی مدد سے ہم اشیا و خدمات تیار کرتے ہیں۔ عاملین پیدائش درج زیل ہیں ۔ 1) زمین      2)محنت      3) سرمایہ    4) تنظیم

س:           تفاعل پیدائش سے کیا مرادہے؟

ج:            تفاعل پیدائش سے مراد کسی پیداواری عمل میں لگائے گئے عاملین پیدائش کی اکائیوں اور ان سے حاصل ہونے والی پیداوار کے درمیان تفاعل رشتہ ہے۔

س:           زمین سے کیا مرادہے؟

ج:            زمین بنیادی عامل پیدائش ہے  ۔ زمین سے مراد صرف سطح زمین یا قطعہ اراضی نہیں  بلکہ وہ تمام قدرتی وسائل ہیں جو قدرت نے ہمیں مفت عطا کیے ہیں مثلا بارش ، دریا ، پہاڑ ، جنگلات ، معدنیات ، حیوانات وغیرہ۔

س:           زمین کی خصوصیات بیان کریں۔

ج:            1)قدرت کا مفت عطیہ    2)محدود رسد               3)زرخیزی میں فرق                       4)  عدم انتقال پزیری

س:           زمین کی استعداد کار سے کیا مراد ہے؟

ج:            زمین کی استعداد کار سے مراد زمین کی پیداواری صلاحیت یا قوت پیداواری ہے جس سے پتہ چلتا ہےزمین کا کون سا ٹکڑا زیادہ کارآمد ہے اور کون سا کم۔

س:           زمین کی استعداد کار پر اثر انداز ہونے والے عوامل تحریر کریں۔

ج:            1)قدرتی عوامل            2)انسانی عوامل             3)محل وقوع                                4)  سرمایہ کی دستیابی

س:           کاشت وسیع سے کیا مراد ہے؟

ج:            کاشت وسیع  سےمراد کاشت کا ری کا ایسا طریقہ ہے جس میں زیادہ پیداوار حاصل کرنے کےلیے مزید زمین زیر کاشت لاکر کل پیداوار میں اضافہ کیا جاتاہے ۔

س:           کاشت عمیق سے کیا مراد ہے؟

ج:            کاشت عمیق سےمراد کاشت کا ری کا ایسا طریقہ ہےجس میں زیادہ پیداوار حاصل کرنے کےلیے زیر کاشت رقبہ پر محنت اور سرمائے کی زائد اکائیاں لگا کر کل پیداوار میں اضافہ کیا جاتاہے ۔

س:           محنت کا مفہوم بیان کریں۔

ج:            محنت سے مراد انسان کی وہ ذہنی یا جسمانی کاوش ہے جس کے بدلے اسے کوئی مادی معاوضہ حاصل ہو۔جیسے استاد کا پڑھانا،کاشتکار کا فصل پیدا کرنا وغیرہ۔

س:           محنت کی خصوصیات بیان کریں۔

ج:            1)متحرک عامل            2)محنت اور مزدور الگ نہیں ہو سکتے     3)کمزور قوت سودا بازی                   4)  محنت کا ذخیرہ نہیں کیا جا سکتا

س:           محنت کی استعداد کار سے کیا مراد ہے؟

ج:            محنت کی استعداد کار سے مراد مزدور کے کام کرنے کی صلاحیت یا قابلیت ہے ۔ اگر کوئی مزدور دوسرے مزدور کی نسبت زیادہ محنت اورلگن سے کام کرے تو پہلے مزدور کی استعداد کار دوسرےکی نسبت بہتر ہو گی۔

س:           محنت کی استعداد کار پر اثر انداز ہونے والے عوامل تحریر کریں۔

ج:            1)مزدور کی صحت          2)کام کی رفتار              3)خام مال کا استعمال                       4)  فنی تعلیم و تربیت

س:           محنت کی حرکت پزیری یا محنت کی نقل پزیری سے کیا مرادہے؟

ج:            محنت کی نقل پزیری سے مراد مزدور کا

س:           جغرافیائی نقل پزیری سے کیا مرادہے؟

ج:            مزدور کا ایک علاقہ چھوڑ کر دوسرے علاقے یا ایک مقام سے  دوسرے مقام پر منتقل ہونا جغرافیائی نقل پزیری کہلاتاہے۔مثلا مزدور کا گاؤں چھوڑ کر شہر منتقل ہونا۔

س:           پیشہ ورانہ نقل پزیری سے کیا مرادہے؟
ج:            مزدوروں کا ایک پیشے کو چھوڑ کر دوسرا پیشہ اختیار کرنا پیشہ وارانہ حرکت پزیری کہلاتا ہے۔ مثلا ایک محنت کش کا مزدوری چھوڑ کر ملازمت یا تجات کرنا۔

س:           افقی یا متوازی نقل پزیری سے کیا مرادہے؟

ج:            جب کوئی مزدور ایک پیشہ یا کام چھوڑ کر اسی درجے یا نوعیت کا دوسرا کام کرے اور اس کے معاوضے میں کوئی فرق نہ آئے تو یہ اس کی  افقی یا متوازی نقل پزیری کہلاتی ہے۔

س:           راسی یا عمودی حرکت پزیری سے کیا مرادہے؟

ج:            جب کوئی مزدور ایک پیشہ یا کام چھوڑ کر اس سے اعلی  درجے یا نوعیت کا دوسرا کام کرے اور اس کے معاوضے میں اضافہ ہو جائے تو یہ اس کی  راسی یا عمودی نقل پزیری کہلاتی ہے۔

س:           محنت کی معاشرتی حرکت پزیری سے کیا مرادہے؟

ج:            کسی مزدور کا معاشرے کے ایک طبقے سے ترقی کر کے  دوسرے طبقے میں منتقل ہو جانا معاشرتی حرکت پزیری کہلاتاہے۔ مثلا ایک کاشتکار کے بیٹے کا پڑھ لکھ کر ڈاکٹر بن جانا۔

س:           سرمایہ کا مفہوم بیان کریں۔

ج:            سرمائے سے مراد دولت کا وہ حصہ لیا جاتا ہے جو مزید دولت پیدا کرنے یا آمدنی بڑھانےکے لیے استعمال میں لایا جائے۔مثلاعمارت، مشینیں، آلات و اوزار ، سڑکیں ، ریلیں وغیرہ۔

س:           فکسڈ اور زیر گردش میں فرق بیان کریں۔

ج:            فکسڈسرمایہ ٹھوس اور پائیدار شکل میں ہوتا ہے اور ایک لمبے عرصے تک بار بار استعما ل ہو سکتا ہے۔مثلا مشینیں ، آلات ،فیکٹری وغیرہ جبکہ زیر گردش سرمایہ ناپائیدار ہونے کے باعث ایک دفعہ استعمال ہونے کے بعد اپنی افادیت کھو دیتا ہے مثلاکاغذ ، لکڑی  ، کھاد وغیرہ۔

س:           مادی اور غیر مادی سرمائے میں فرق بیان کریں۔

ج:            ایسا سرمایہ جسے ایک جگہ سے دوسری جگہ یا ایک شخص کی ملکیت سے دوسرے شخص کی ملکیت میں منتقل کیا جا سکے مثلامشینیں ، آلات ، کارخانہ وغیرہ مادی سرمایہ کہلاتاہے۔ جبکہ ایسا سرمایہ جو انتقال پزیر نہ ہو غیر مادی سرمایہ کہلاتا ہے مثلا انسان کی قابلیت، علم ، مہارت وغیرہ۔

س:           ذاتی و قومی سرمایہ میں فرق بیان کریں۔

ج:            ذاتی سرمایہ کسی شخص کی ذاتی ملکیت ہوتا ہے اور وہ ہی اس سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ مثلادرزی کی سلائی مشین۔ جبکہ قومی سرمایہ سے مراد ایسے پیدواری وسائل ہیں جو مجموعی طور پر تمام قوم کی مشترکہ ملکیت ہوتاہے ۔مثلا سڑکیں ، ہسپتال ، بجلی گھر وغیرہ۔

س:           جامد اور متحرک سرمایہ میں فرق بیان کریں۔

ج:            جب سرمائے کو ایک خاص مقصد کے لیے کوئی خاص شکل دے دی جائے اور اسے کسی دوسرے مقصد کے لیے استعمال نہ کیا جائے سکے جامد سرمایہ کہلاتا ہے مثلا ڈیم، سڑک ، پل وغیرہ۔جبکہ ایسا جس نے کی کوئی مخصوص شکل نہ ہو اور اسے ضرورت کے حساب سے تبدیل کیا جا سکے متحرک سرمایہ کہلاتا ہے۔ مثلا خام مال، بانڈز وغیرہ۔

س:           پیداواری اور صرفی میں سرمای میں فرق بیان کریں۔

ج:            ایسا سرمایہ جو براہ راست پیداوار میں اضافے کا باعث بنے پیدواری سرمایہ کہلاتاہے۔ مثلا مشینیں، آلات وغیرہ۔ جبکہ ایسا سرمایہ جو صرف آمدنی میں اضافے کا باعث بنے لیکن پیداوار میں کوئی اضافہ نہ کرے صرفی سرمایہ کہلاتاہے۔مثلا کرائے پہ دیا جانے والا گھر وغیرہ۔

س:           اجرتی اور امدادی سرمایہ میں فرق بیان کریں۔

ج:            وہ سرمایہ جو محنت کو اجرت کے  طور پر ادا کیا جائے اجرتی سرمایہ کہلاتا ہے۔مثلا  روپیہ پیسہ وغیرہ۔ جبکہ امداری سرمائے سے مراد وہ سرمایہ ہے جو مزدور کو عمل پیدائش میں مدد دیتا ہےمثلا مشینیں ، آلات وغیر۔

س:           ملکی اور غیرملکی سرمایہ میں فرق بیان کریں۔

ج:            ایسا سرمایہ جو کسی ملک میں رہنے والے افراد کے اپنی بچتوں سے وجود میں آئے ملکی سرمایہ کہلاتاہے ۔ جبکہ غیر ملکی سرمایہ سے مراد وہ غیر ممالک کی وہ بچتیں ہیں جو کسی دوسرے ملک میں سرمایہ کاری کے لیے استعمال کی جائیں۔

س:           سرمائے کی استعداد کار پر اثر انداز ہونے والے عوامل تحریر کریں۔

ج:            1)جدید آلات              2)مرمت گاہیں           3)خام مال کی نوعیت                       4)  سرمائے کا مناسب استعمال

س:           تشکیل سرمایہ سے کیا مرادہے؟

ج:            تشکیل سرمایہ سے مراد کسی خاص عرصے میں ملک کے حقیقی سرمائے میں اضافہ ہے۔ یعنی نئے کارخانے قائم کرنا، سڑکیں بنانا، پل بنانا، نئی عمارات تعمیر کرنا وغیرہ۔

س:           تشکیل سرمایہ کے چار اندرونی ذرائع تحریر کریں؟

ج:            1)بچتیں                     2)ٹیکس                     3)قرضے                     4)   دفینوں کا استعمال

س:           تنظیم سے کیا مراد ہے؟

ج:            تنظیم یا آجر سے مراد وہ ہستی ہے جو کاروبار کی بنیاد ڈالتی ہے۔ دوسرے عاملین کو کام پر لگا کر پیداوار حاصل کرتی ہے ۔ اس کو فروخت کرنے کے انتظامات کرتی ہے۔ اور نفع ونقصان کی زمہ داری قبول کرتی ہے۔

س:           تنظیم /آجر کے فرائض تحریر کریں۔

ج:            1)کاروبار کی بنیا د ڈالنا      2)عاملین پیدائش کا اشتراک             3)معاوضوں کی تقسیم                     4)اشتہار بازی

س:           کاروباری تنظیم کی اقسام تحریر کریں۔

ج:            1)واحد آجر                 2)شراکت                  3) مشترکہ سرمائے کی کمپنی               4)  انجمن امداد باہمی        5) سرکاری کاروبار

س:           واحد ملکیتی کاروبار یا واحد آجر سے کیا مراد ہے؟

ج:            واحد ملکیتی کاروبار میں کاروبار کا مالک ایک شخص ہوتا ہے اور وہ ہی اس کے تمام فیصلے کرتا ہے اور نفع و نقصان کا ذمہ دار ہوتا ہے۔

س:           شراکت سے کیا مراد ہے ؟

ج:            جب دو یا دو سے زائد افراد کسی قانونی کاروبار کو چلانے کے لیے آپس میں ایک معاہدے کے تحت اپنے حقوق و فرائض کا تعین کر لیں اور نفع و نقصان میں برابر کے ذمہ دار ہوں تو اسے شراکت کہا جاتاہے۔ شراکت میں حصہ داروں کی زیا دہ سے زیاد ہ تعداد 20 ہوتی ہے۔

س:           مشترکہ سرمایہ کی کمپنی سے کیا مرادہے؟

ج:            ایسا کاروبار جس میں کئی  افراد مل کر  کاروبار شروع کرتے ہیں ۔ اور نفع و نقصان میں برابر کےحصہ دار ہوتے ہیں ۔ اس کاروبارکی اپنی قانونی حیثیت ہوتی ہے اور اسے شروع کرنے سے پہلے حکومت سے اجازت لینا پڑتی ہے۔

س:           انجمن امداد باہمی کی تعریف بیان کریں؟

ج:            ایسی کاروباری تنظیم جس میں ایک ہی صنعت یا پیشے کے لوگ مل کر اپنے مخصوص معاشی اور معاشرتی مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے متحد ہو جائیں۔

س:           سرکاری کاروبار سے کیا مرادہے؟

ج:            سرکاری کاروبار سے مراد حکومت کا ماشرتی فلاح سے متعلق معاملات کا کام اپنے ذمہ لینا ہے۔ مثلا واپڈا، پوسٹل سروس، ریلوےوغیرہ۔

Follow Us on Facebook

Advertisement