Home » وصولیوں کا تجزیہ اہم مختصرسوالات(Short Questions)
انٹر میڈیٹ پارٹ-I

وصولیوں کا تجزیہ اہم مختصرسوالات(Short Questions)

س:           کل وصولی یا کل حاصل سے کیا مرادہے؟

ج:            کل وصولی سے مراد وہ رقم ہے جو فرم پیداوار کی ایک خاص مقدار ایک خاص قیمت پر فروخت کرکے حاصل کرے۔

یعنی کل وصولی =شے کی مقدار فروخت xشے کی قیمت

س:           اوسط وصولی سے کیا مراد ہے؟

ج:            اگر کسی شے کی فروخت سے حاصل ہونے والی کل وصولی کو پیداوار کی کل اکائیوں پر تقسیم کر دیا جائے تو اوسط وصولی حاصل ہوتی ہے۔ یعنی

اوسط وصولی = کل و صولی /پیدوار کی کل اکائیاں

س:           مختتم وصولی سے کیا مراد ہے؟

ج:            مختتم وصولی سے مراد وہ رقم ہوتی ہے جو ایک فرم شے کی ایک زائد اکائی فروخت کرنے سے حاصل کرتی ہے۔

س:           مکمل مقابلے کے تحت فرم کے توازن کی شرائط تحریر کریں۔

ج:            مکمل مقابلے کے تحت فرم کے توازن کی دو  بنیادی شرائط ہیں۔

1) ضروری شرط:           مختتم وصولی = مختتم مصارف

2)تسلی بخش شرط:          مختتم مصارف کا خط چڑھتے ہوئے مختتم وصولی کے خط کو قطع کرے۔

س:           نارمل منافع یا معمولی منافع سے کیا مراد ہے؟

ج:            معمولی منافع یا نارمل منافع سے مراد ایسا کم از کم منافع ہے جو ایک فرم کو کسی کاروبار میں موجود رہنے کے لیے ملنا ضروری ہوتاہے۔

س:           غیر معمولی منافع سے کیا مرادہے؟

ج:            غیر معمولی منافع سے مراد ایسا منافع ہے جس میں فرم کے  کل حاصل  اس کےکل مصارف سے زائد ہوتے ہیں ۔یعنی کل حاصل   اور کل مصارف کا درمیانی فرق غیر معمولی منافع کہلاتاہے۔

س:           فرم کے توازن سے کیا مراد ہے؟

ج:            ایک فرم درج ذیل صورتوں میں توازن کی حالت میں ہوتی ہے۔

1) جب فرم کا منافع زیادہ سے زیادہ ہو یعنی کل وصولی اور کل مصارف کےخطوط کا درمیانی فاصلہ زیادہ سے زیادہ ہو۔

2)جب مختتم مصارف کا خط چڑھتے ہوئے مختتم وصولی کے خط کو قطع کرے۔

س:           مکمل مقابلے کے تحت عرصہ قلیل میں فرم کے توازن کی چار صورتیں بیان کریں۔

ج:            1) غیر معمولی منافع        2) معمولی منافع             3) معمولی نقصان           4)غیر معمولی نقصان

س:           فرم اور صنعت میں کیا  فرق ہے؟

ج:            فرم کاروبار کی ایک تنظیمی اکائی ہے جو اشیاء تیار کرتی ہے یا خدمات فراہم کرتی ہے۔ مثلا ایک کپڑا بنانے کا ایک کارخانہ ایک فرم کہلائے گا۔ جبکہ ایک کی قسم کی اشیاء پیدا کرنے والی دو یا دو سے زائد فرموں کے مجموعے کو صنعت کہا جاتاہے۔ مثلاملک میں کپڑا بنانے والے تمام کارخانے کپڑے کی صنعت کہلائیں گے۔

 

Follow Us on Facebook

Advertisement