Home » نصاب معاشیات برائے امتحان انٹر میڈیٹ پارٹ-I
1st Year Economics

نصاب معاشیات برائے امتحان انٹر میڈیٹ پارٹ-I

 

نصاب معاشیات برائے امتحان انٹر میڈیٹ پارٹ-I

باب :1 معاشیات کی نوعیت اور وسعت       %15

(الف)       تعارف:

  • حاجات اور ان کی تسکین
  • اشیاء اور خدمات
  • افادہ اور کمیابی
  • معاشی مسئلہ اور اس کی نوعیت
  • معاشیات کی تعریف:
  1. ایڈم سمتھ
  2. الفرڈ مارشل
  3. لائنل رابنز

(ب)        درج ذیل کا مفہوم:

  • جزوی معاشیات
  • کلی معاشیات
  • اثباتی معاشیات اور ہدایتی معاشیات
  • معاشی قوانین اور ان کی نوعیت

 

باب 2  : صارف کے رویہ کا تجزیہ       %10

(الف)      صارف کا رویہ:

  • تعریف، مفہوم اور دانشمندی

(ب)        افادہ کا نظریہ:

  • قانون تقلیل افادہ مختتم ( گوشوارہ اور گراف)
  • قانون مساوی افادہ مختتم یا قانون استبدال (وضاحت بذریعہ  فارمولا اور گراف)

(ج)          خط عدم ترجیح:

  • مفہوم اور خصوصیات
  • اشکال کے ذریعے وضاحت

 

باب 3: معاشیات میں شماریات اور ریاضی کے بنیادی آلات       %5

(الف)       متغیرات:

  • مسلسل
  • غیر مسلسل
  • آزاد
  • تابع

(ب)        مساواتیں:

  • یک درجی مساوات اور اس کی گرافی تعبیر
  • دو درجی مساواتیں
  • ہمزاد مساواتیں

(ج)          شماریاتی مواد:

  • شماریاتی مواد اس کی فراہمی اور جدول بندی

 

باب 4:  طلب                %10

(الف)      طلب کا مفہوم:

  • قانون طلب
  • تفاعل طلب اور طلب کی تفاعلی مساوات
  • خط طلب کے ساتھ حرکت اور خط طلب کی منتقلی

(ب)        طلب کی لچک:

  • طلب کی لچک بوجہ قیمت (قوسی اور نقطی لچک)
  • طلب کی لچک کی پیمائش کے طریقے
  • آمدنی لچک اور متقاطع لچک کے تصورات
  • طلب کی لچک کو متاثر کرنے والے عوامل
  • طلب کی لچک کی عملی اہمیت

 

 باب 5: رسد            %10

(الف)      رسد کا مفہوم:

  • رسد کی تعریف
  • ذخیرہ اور رسد میں فرق
  • تفاعل رسد اور رسد کی تفاعلی مساوات
  • خط رسد کے ساتھ حرکت اور خط طلب کی منتقلی

(ب)        رسد کی لچک:

  • رسد کی لچک کی پیمائش
  • طلب کی لچک کو متاثر کرنے والے عوامل
  • رسد کی لچک کی عملی اہمیت

باب 6:  توازن       %10

(الف)      طلب اور رسد کا توازن:

  • توازن کا تصور
  • طلب اور رسد کا توازن
  • قیمت اور پیداوار کا توازن
  • طلب اور رسد میں تبدیلی کے توازنی قیمت اور توازنی مقدار پر اثرات

 باب 7: نظریہ پیدائش    %10

(الف)       نظریہ پیدائش:

  • پیدائش کا مفہوم
  • عاملین پیدائش کی خصوصیات اور اہمیت

(ب)        عاملین پیدائش:

  • زمین
  • محنت
  • سرمایہ
  • تنظیم (آجر)

 

باب 8: پیمانہ پیدائش اور قوانین حاصل    %5

(الف)      پیمانہ پیدائش:

  • مفہوم
  • اندرونی اور بیرونی کفائیتیں اور عدم کفائیتیں(نا کفائیتیں)
  • پیمانہ کبیر اور پیمانہ صغیر کے فوائد( خوبیاں) اور نقصانات( خامیاں)

(ب)         قوانین پیدائش:

  • ( تکثیر حاصل ، استقرار حاصل ، تقلیل حاصل ) قوانین لاگت کے ساتھ ان کا تعلق

 

باب 9:  مصارف پیدائش          %5

(الف)      مصارف پیدائش :

  • مصارف پیدائش کا مفہوم
  • اقسام : معینہ مصارف، متغیرہ مصارف ،کل مصارف ، اوسط مصارف اور مختتم مصارف
  • ان کے درمیان باہمی رشتے

 

باب 10: حاصل ( وصولیوں کا تجزیہ)        %5

(الف)      قیمت اور  پیداوار کے تعین میں وصولی کے خطوط کا کردار

  • مفہوم
  • مکمل مقابلہ اور اجارہ داری کے تحت کل حاصل ،مختتم حاصل اور اوسط حاصل
  • مکمل مقابلہ اور اجارہ داری کے تحت قلیل اور طویل عرصہ میں قیمت اور پیداوار کا توازن

 

باب 11: منڈی            %5

(الف)      منڈی:

  • منڈی کا مفہوم اور اہمیت

(ب)        منڈی کی اقسام :

  • مکمل مقابلہ اور اجارہ داری
  • مکمل مقابلہ اور اجارہ داری کے تحت قلیل اور طویل عرصہ کی منڈی

 

باب 12: عاملین پیدائش کے معاوضوں کا تعین ( قومی آمدنی کی تقسیم)        %10

(الف)       عوامل میں پیداوار کی تقسیم یا عاملین کے معاوضوں کا تعین

  • لگان: مفہوم، اقسام اور ریکارڈو کا نظریہ لگان
  • اجرتیں: مفہوم، اقسام اور نظریہ مختتم پیداواری
  • سود: مفہوم، اقسام
  • منافع: مفہوم، اقسام
  • منافع اور سود میں فرق

 

Add Comment

Click here to post a comment

Follow Us on Facebook

Advertisement