Home » منڈی اہم مختصرسوالات(Short Questions)
انٹر میڈیٹ پارٹ-I

منڈی اہم مختصرسوالات(Short Questions)

س:           منڈی سے کیا مراد ہے ؟

ج:            معاشیات میں منڈی اس جگہ یا علاقہ کو کہتے ہیں جو درج ذیل شرائط کو پورا کرے۔

1) شے کا وجود              2) خریداروں اور فروخت کاروں کے درمیان رابطہ  3) کوئی مقام یا جگہ          4) شے کی یکساں  قیمت

س:           منڈی کی وسعت کا تعین کرنے والے عوامل تحریر کریں۔

ج:            1)  شے کی نوعیت          2) طلب کی نوعیت         3) ذرائع نقل و حمل        4) سیاسی حالات

س:           مقابلے کے لحاظ سے منڈی کی اقسام بیان کریں۔

ج:            1)  مکمل مقابلہ              2) نامکمل مقابلہ             3) اجارہ داری

س:           مکمل منڈی یا مکمل مقابلہ کی منڈی سے کیا مرادہے ؟

ج:            جس جگہ یا علاقے میں مکمل مقابلہ کی مندرجہ ذیل شرائط پوری ہو رہی ہوں تو وہ منڈی مکمل مقابلہ کی منڈی کہلاتی ہے۔

1)  شے کی یکسانیت         2) فروخت کاروں اور خریداروں کی کثیر تعداد         3) آزادانہ داخلہ اور خروج                4) عاملین پیدائش کی مکمل نقل پزیری   5)  منڈی کے حالات سے مکمل واقفیت

س:           اجارہ داری سے کیا مرادہے؟

ج:            جب کسی شے کی پیداوار اور رسد پر ایک ہی فرم کو مکمل اختیار حاصل ہواور اس شے کا کوئی قریبی نعمل البدل نہ ہو تو اس فرم کو شے کی منڈی میں اجارہ داری حاصل ہوتی ہے۔

س:           ا متیاز قیمت سے کیا مرا دہے؟

ج:            اجارہ داری میں مختلف صارفین سے ایک ہی شے کی مختلف قیمتیں وصول کرنا امتیاز قیمت کہلاتا ہے۔

س:           عرصہ وقت کے لحاظ سے منڈی کی اقسام بیان کریں۔

ج:            1)  یومیہ منڈی             2) عرصہ قلیل کی منڈی                  3) عرصہ طویل کی منڈی

س:           یومیہ منڈی سے کیا مرادہے؟

ج:            یومیہ منڈی سے مراد ایسی اشیاء کی منڈی ہے جو گل سڑ یا جلد خراب ہو جائیں۔ ایسی اشیا کو ذخیرہ کرنا مشکل ہوتا ہے اور ان کی رسد معین ہوتی ہے۔ مثلا پھل ، سبزیاں ، دودھ وغیرہ۔

س:

س:           نامکمل مقابلے سے کیا مراد ہے ؟

ج:            ایسی منڈی جس میں مکمل مقابلے کی پانچوں شرائط پوری نہ ہو رہی ہوں اسے نامکمل مقابلے کی منڈی کہا جاتا ہے۔

س:           سرمائے کی منڈی سے کیا مرادہے؟

ج:            ایسی منڈی جہا ں مشترکہ سرمائے کی کمپنیوں کے حصص، بانڈز ، کفالتوں اور تمسکات وغیرہ کی خرید و فروخت ہوتی ہے اسے سرمائے کی منڈی کہا جاتا ہے۔سرمائے کی منڈی کو اسٹاک ایکسچینج بھی کہتے ہیں۔

س:           زر کی منڈی سے کیا مراد ہے؟

ج:            زرکی منڈی سے مراد مرکزی و تجارتی بینک  ، مالی کارپوریشنز، بیمہ کمپنیاں اور دیگر مالیاتی ادارے ہیں۔ جہا ں لوگوں سے ان کی بچتیں بطور امانت وصول کرکے ضرورت مندوں کو قرضے جاری کیے جاتے ہیں۔

 

Tags

Follow Us on Facebook

Advertisement