1) ایسی مقدار جس کی قدر معین نہ ہو جو مختلف قیمتیں اپنا سکے ؟
- A) متغیر B) پیرامیٹرز C) مستقل مقدار D) مسلسل متغیر
2) دو درجی مساوات کا گراف ہوتا ہے۔
- A) خمدار B) شلجم نما C) خط مستقیم D) عمودی خط
3) دو درجی مساوات کے عمومی صورت ہے۔
- A) ax+b=0 B) ax2+bx+c=0 C) ax3+bx2 =0 D) ان میں سے کوئی نہیں
4) متغیر غیر مسلسل ہے ۔
- A) رفتار B) آمدنی C) وقت D) وزن
5) اگر آزاد اور تابع متغیر کی قیمتیں ایک دوسرے کے معکوس ہوں تو تفاعلی رشتہ ہو گا۔
- A) تکثیری B) تقلیلی C) مضمر D) ربط
6) ایسی مقداریں جو خاص حالات میں ساکن فرض کر لی جائیں کہلاتی ہیں۔
- A) متغیر B) پیرامیٹرز C) مستقل مقدار D) مسلسل متغیر
7) آزاد اور تابع متغیر کے درمیان باہمی رشتہ کہلاتا ہے۔
- A) تفاعل B) پیرامیٹرز C) مسلسل متغیر D) مستقل مقدار
8) تعدادی مواد کو سطروں اور کالموں میں لکھنے کا نام ہے۔
- A) جماعت بندی B) جدول بندی C) ثانوی مواد D) ابتدائی مواد
9) اپنی مرضی سے تبدیل ہونے والے متغیر کہلاتا ہے ۔
- A) آزاد متغیر B) مسلسل متغیر C) تابع متغیر D) غیر مسلسل متغیر
10) ایسا متغیر جو اپنے سلسلہ حدود کے اندر واقع کسی قدر کو نہ چھوڑے، کہلاتا ہے۔
- A) آزاد متغیر B) مسلسل متغیر C) تابع متغیر D) غیر مسلسل متغیر
11) ایسی مساوات جس میں نامعلوم مقدار کی ہر فرضی قیمت طرفین کو برابر کر دے کہلاتی ہے۔
- A) مشروط مساوات B) غیر مشروط مساوات C) مساوات متماثلہ D) ہمزاد مساوات
12) کون سا مسلسل متغیر ہے۔
- A) قیمت B) آمدنی C) سرمایہ کاری D) رفتار
13) جب آزاد متغیرکی قدر میں اضافے کے ساتھ ساتھ تابع متغیر کی قدر میں اضافہ ہو تو:
- A) تکثیری تفاعل B) تقلیلی تفاعل C) مضمر تفاعل D) ربط
14) جب آزاد متغیرکی قدر میں اضافے کے ساتھ ساتھ تابع متغیر کی قدر میں کمی ہو تو:
- A) تکثیری تفاعل B) تقلیلی تفاعل C) مضمر تفاعل D) ربط
15) گراف پر xمحور اورy محور کو ملانے والی جگہ کہلاتی ہے۔
- A) تفاعل B) پیرامیٹرز C) اساس D) مبداء
Add Comment