1) کس ماہر معاشیات کے مطابق افادہ قابل پیمائش ہے ؟
- A) ایڈم سمتھ B) الفرڈمارشل C) کینز D) ریکارڈو
2) کسی شے کی ایک زائد اکائی استعمال کرنے سے کل افادہ میں جو تبدیلی آتی ہے۔
- A) منفی افادہ B) کل افادہ C) مختتم افادہ D) اوسط افادہ
3) جب کل افادہ زیادہ سے زیادہ ہو تو مختتم افادہ ہوتا ہے۔
- A) منفی B) مثبت C) صفر D) اوسط
4) مختتم افادہ کے خط کا جھکاؤ ہوتا ہے۔
- A) منفی B) مثبت C) صفر D) خط مستقیم
5) نقطہ سیر ی پر صارف کا مختتم افادہ ہوتا ہے ۔
- A) منفی B) مثبت C) صفر D) زیادہ سے زیادہ
6) قانون مساوی افادہ مختتم افادہ کا دوسرا نام ہے ۔
- A) قانون استبدال B) قانون تقلیل افادہ مختتم C) قانون تکثیر حاصل D) قانون طلب
7) قانون طلب کی بنیاد فراہم کرتا ہے ۔
- A) قانون مساوی افادہ مختتم B) قانون تقلیل افادہ مختتم C) قانون تکثیر حاصل D) یہ تینوں
8) مختتم شرح استبدال رجحان رکھتی ہے۔
- A) گرنے کا B) چڑھنے کا C) مستقل D) صفر
9) خط عدم ترجیح کا جھکاؤ ہوتا ہے ۔
- A) مثبت B) عمودی C) منفی D) صفر
10) خط عدم ترجیح مبداء کے جانب ہوتے ہیں۔
- A) مقعر B) عمودی C) منفی D) محدب
11) خط عدم ترجیح نہیں چھوتے۔
- A) x-axis B) y- axis C) مبداء D) Aاور B
12) خط عدم ترجیح ایک دوسرے کو نہیں کرتے۔
- A) قطع B) تعاقب C) مسابقت D) افقی
13) صارف توازن میں ہوتا ہے۔ جب مختتم افادے ہوں۔
- A) کم سے کم B) زیادہ سے زیادہ C) برابر D) صفر
Add Comment