Home » رویہ صارف کا تجزیہ اہم مختصرسوالات(Short Questions)
انٹر میڈیٹ پارٹ-I

رویہ صارف کا تجزیہ اہم مختصرسوالات(Short Questions)

س1:         قدر سے کیا مراد ہے؟

ج:            قدر سے مراد کسی شے کی وہ قوت یا طاقت ہےجس کے بدلے وہ دوسری شے کی ایک خاص مقدار حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔مثلا ایک کتاب کے بدلے چھ پنسلیں وغیرہ۔

س2:         قیمت سے کیا مراد ہے؟

ج:            کسی  شے کی قد ر کو دولت کے عوض خریدنے کی صورت میں وہ اس شے کی قیمت بن جاتی ہے۔

س3:         دولت سے کیا مرادہے؟

ج:            کسی شے کو دولت کہنے کےلیے اس میں تین خوبیوں کا ہونا ضروری ہے۔1) افادہ   2) کمیابی      3) انتقال پزیری

س4:         صرف یا صرف دولت سے کیا مرادہے؟

ج:            صرف کے معنی کسی شے یا خدمت کے استعمال سے براہ راست استفادہ کرنے کے ہیں۔ مثلا اگر کوئی شخص روٹی کھاتا ہے تو روٹی کھانے سےاسے براہ راست تسکین ملتی ہے۔آسان  الفاظ میں اشیاء و خدمات کو اپنی حاجات کی تسکین کے لیے استعمال کرنا صرف دولت کہلاتا ہے۔

س5:         صارف سے کیا مراد ہے؟

ج:            صارف سے مراد ایسا شخص ہے جو اشیاء خدمات خریدتا ہے اور انھیں اپنی حاجت کی تسکین کے لیے استعمال کرتا ہے۔ مثلاقلم لکھنے کے لیے، کتاب پڑھنے کے لیے وغیرہ۔

س6:         ابتدائی افادہ سے کیا مرادہے؟

ج:            کسی شے کی پہلی اکائی سے  حاصل ہونے والا افادہ ابتدائی افادہ کہلاتا ہے۔

س7:         مختتم افادہ کی تعریف لکھیں۔

ج:            کسی شے کی ایک زائد اکائی استعمال کرنے سےکل افادہ میں جو تبدیلی آتی ہے اسے مختتم افادہ کہتے ہیں۔ یا مختتم افادہ سے مرا د ہر اگلی اکائی سے حاصل ہونے والا افادہ ہے۔

س8:         مثبت افادہ سے کیا مراد ہے؟

ج:            جب تک کل افادہ بڑھتا جاتا ہے اور مختتم افادہ صفر نہ ہو  تو شے سے حاصل ہونے والا افادہ مثبت افادہ کہلاتا ہے۔

س9:         صفر افادہ سے کیا مرادہے؟

ج:            سیر ہونے کا مقام یعنی جب حاجت مکمل طور پر تسکین پزیر ہو جائے ۔ اس مقام پر افادہ صفر افادہ ہوتا ہے۔

س10:      منفی افادہ سے کیامرادہے؟

ج:            اگر حاجت کی تسکین ہونے کے بعدکسی شے کا استعمال جاری رکھا جائے تو مختتم افادہ منفی ہو جاتا ہےاور کل افادہ گرنا شروع کر دیتا ہے۔

س11:      کل افادہ سے کیا مراد ہے؟

ج:            ایک صارف ایک شے کی جتنی اکائیاں استعمال کرے اور ان اکائیوں سے حاصل ہونے والے افادہ کو جمع کر لیا جائے تو کل افادہ حاصل ہوتا ہے۔

س12:      قانون تقلیل افادہ مختتم کی تعریف لکھیں۔

ج:            دیگر حالات بدستور رہتے ہوئے کسی شے کی کسی شخص کے پاس جتنی زیادہ مقدار آتی چلی جائے گی اس کا افادہ مختتم کم ہوتا چلا جائے گا۔ حتی کہ افادہ مختتم صفر اور منفی ہو جاتا ہے۔

س13:      قانون تقلیل افادہ مختتم کے چار مفروضات تحریر کریں۔

ج:            1)شے کا مسلسل استعمال  2) شے کی مناسب مقدار  3) صارف کی ذہنی حالت نہ بدلے       4)  صارف کی آمدنی تبدیل نہ ہو

س14:      قانون تقلیل افادہ مختتم کی حدود یا مستثنیات تحریر کریں۔

ج:            1) مال و زر   2) علم و فن  3) تاریخی نوادرات        4) نشہ آور اشیا

س15:      قانون مساوی افادہ مختتم /قانون استبدال/قانون غیر جانبداری کی تعریف لکھیں۔

ج:            ایک صارف کو اپنے خرچ کو بدل بدل کر اس طرح سے ترتیب دینا چاہیے کہ وہ بازار سے جتنی بھی اشیا خریدے ان سب کے مختتم افادے آپس میں برابر ہوں۔کیونکہ اسی صورت میں صارف کا افادہ زیادہ سے زیادہ ہو گا۔

س16:      قانون مساوی افادہ مختتم کے چار مفروضات تحریر کریں۔

ج:            1) باشعو ر صارف           2) افادہ کی عددی پیمائش ممکن ہے        3)اشیا کا افادہ جمع کیا جاسکتا ہے            4) اشیا تقسیم پزیر ہیں۔

س17:      قانون مساوی افادہ مختتم کی حدود یا مستثنیات تحریر کریں۔

ج:            1) افادہ کی عددی پیمائش ممکن نہیں      2) صارفین کی لاعلمی       3)عرصہ وقت             4) اشیا کا تقسیم پزیر نہ ہونا۔

س18:      صارف کے توازن سے کیا مراد ہے؟

ج:            صارف کے توازن سے مراد ہے کہ صارف  اپنے محدود وسائل کو مختلف مدات پر اس طرح خرچ کرے کہ اسے  زیادہ سے زیادہ افادہ حاصل ہو جائے۔اور یہ اسے صورت میں ممکن ہے کہ خریدی گئی تمام اشیاء کے مختتم افادے آپس میں برابر ہو جائیں۔

س19:      صارف کے توازن کا فارمولہ بیان کریں۔

ج:            صارف کے توازن کی حالت میں خریدی جانے والی تمام اشیاء کے مختتم افادے اورشے کی قیمت کی شرح آپس  میں برابر ہو جائیں۔ یعنی

الف شے کا مختتم افادہ/الف شے کی قیمت= ب شے کا مختتم افادہ/ب شے کی قیمت =،،،،،،،،= ی شے کا مختتم افادہ/ی شے کی قیمت

س20:      خط عدم ترجیح کی تعریف لکھیں۔

ج:            خط عدم ترجیح سے مراد ایسا خط ہے جو کہ ایک صارف کو دو اشیاء کے مختلف جوڑوں سے یکساں تسکین فراہم کرنے والے نقاط کو ملانے سے حاصل ہوتا ہے۔

س21:      مختتم شرح استبدال سے کیا مرادہے؟

ج:            دو اشیاء کے درمیان تبادلے کی شرح کو مختتم شرح استبدال کہتے ہیں ۔ یعنی xشے کی ایک مزید اکائی کو حاصل کرنے کے لیےyشے کی جتنی اکائیاں چھوڑنا پڑتی ہیں  انہیں مختتم شرح استبدال کہتے ہیں۔

س22:      خط عدم ترجیح کی خصوصیات بیان کریں۔

ج:            1) خط عدم ترجیح کا منفی جھکاؤ               2) خط عدم ترجیح مبدا کی جانب محدب ہوتے ہیں       3) خط عدم ترجیح ایک دوسرے کو قطع نہیں کرتے     4)ہر اوپر والا خط عدم ترجیح تسکین کا بلند معیا ر فراہم کرتا ہے

 

Follow Us on Facebook

Advertisement