Home » تقسیم -عاملین پیدائش کے معاوضوں کا تعین اہم مختصرسوالات(Short Questions)
انٹر میڈیٹ پارٹ-I

تقسیم -عاملین پیدائش کے معاوضوں کا تعین اہم مختصرسوالات(Short Questions)

س:           ریکارڈو کا نظریہ لگان تحریر کریں۔

ج:            لگان زمین کی پیداوار کا وہ حصہ ہے جو ایک کاشت کار زمیندار کو زمین کی ازلی اور پائیدار صلاحیتوں کے استعمال کے بدلے ادا کرتا ہے۔ چونکہ زمین کے مختلف قطعات زرخیزی یا محل وقوع کے لحاظ سے مختلف ہوتے ہیں ۔ اس لیے ان پر اگر ایک جیسی محنت اور سرمائے کی اکائیاں  لگائی جائیں تو وہ مختلف پیدوار دیتے ہیں۔ پس اعلی اور گٹھیا زمین کی پیدوار کے فرق کو لگان کہا جاتاہے۔

س:           لگان کی تعریف لکھیں۔

ج:            لگان وہ رقم ہوتی ہے جو ایک شخص زمین کے استعمال کے عوض زمین کے مالک کو باقاعدہ وقفوں سے ادا کرتاہے۔

س:           معاشی  لگان یا خالص لگان سے کیا مرادہے؟

ج:            خالص لگان سے مراد ایسی ادائیگی ہے جو فقط زمین کے استعمال کے عوض زمین کے مالک کو ادا کی جاتی ہے۔

س:           مرکب یا خام  لگان سے کیا مرادہے؟

ج:            اگر زمین کا مالک کاشتکار کو زمین کے علاوہ دیگر سہولتیں مثلا ٹیوب ویل ، ٹریکٹر وغیرہ فراہم کرے توان کا معاوضہ اگر خالص لگان میں شامل کر دیا جائے تو یہ مرکب یا خام  لگان  بن جاتاہے۔

س:           تفرقی لگان

ج:            وہ زائد آمدنی جو زمین کی ذرخیزی یا محل وقوع کے فرق کی وجہ سے  ہو اسے تفرقی لگان کہا جاتاہے۔

س:           کمیابی لگان سے کیا مرادہے؟

ج:            زمین کی کمیابی کی وجہ سے زمین کے مالک کو جو لگان ادا کیا جاتاہے  اسے کمیابی لگان کہا جاتاہے۔

س:           شہبی یانام نہاد یا مثل لگان سے کیا مرادہے؟

ج:            مثل لگان وہ آمدنی ہوتی ہےجو انسان کی تیار کردہ مشینوں اور آلات کی عرصہ قلیل میں رسد کم ہونے کی وجہ سے  حاصل ہوں ۔ یہ عارضی نوعیت کا لگان ہوتاہے۔

س:           نظریہ لگان کے چار مفروضات تحریر کریں۔

ج:            1) مکمل مقابلہ               2) زمین کی ذرخیزی کا علم                   3)مختتم زمین کا تصور       4)قانون تقلیل حاصل کا نفاذ

س:           بےلگان زمین یا مختتم زمین سے کیا مرادہے؟

ج:            بے لگان زمین سے مراد زمین کا ایسا قطعہ ہے جو لگان نہ دے ۔ یعنی اس سے حاصل کی گئی پیدوار کی مالیت اس پر لگائے گئے محنت اور سرمائے کی لاگت کے برابر ہو۔

س:           اجرت کی تعریف کریں ۔

ج:            اجرت سے مراد وہ معاوضہ ہے جو ایک کام کرنے والااپنی جسمانی یا ذہنی محنت کے صلے میں حاصل کرتاہے۔

س:           زری اور حقیقی اجرت میں فرق بیان کریں ۔

ج:            زری اجرت سے مراد  وہ اجرت لی جاتی ہے جو زر کی صورت میں ادا کی جائے۔جبکہ حقیقی اجرت  سے مرادمزدور کو زر کی صورت میں ملنے والی اجرت کے علاوہ دیگر سہولیات بھی شامل  ہوتی ہیں مثلا مفت کھانا ، مفت رہائش، مفت تعلیم ، مفت علاج وغیرہ ۔

س:           نظریہ مختتم پیداواری سے کیا مراد ہے ؟

ج:            نظریہ مختتم پیداواری کو الفریڈ مارشل اور جے -بی -کلارک نے پیش کیا جس کے مطابق ہر عامل پیدائش کو اس کی خدمات کا معاوضہ اس کی مختم پیداوار کے برابر ملتاہے۔

س:           مزدور انجمن کی تعریف لکھیں ۔

ج:            مزدور انجمن سے مراد ایسی تنظیم ہوتی ہے جو مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے جدوجہد کرتی ہے

س:           مزدور انجمن کے مقاصد /فوائد تحریر کریں۔

ج:            1) مزدوروں کے استحصال کا خاتمہ      2) استعداد کار میں اضافہ  3)  کام کے ماحول کو بہتر بنانا               4)کام کی شرائط کو آسان بنانا

س:           اجرت اقل کی تعریف لکھیں۔

ج:            آجروں کے ہاتھوں مزدوروں کا استحصال ختم کرنے اور مزدوروں کے مالی حالات بہتر کرنے کے لیے حکومت مزدوروں کی کم از کم اجرت مقرر کرتی ہے جسے اجرت اقل کہا جاتاہے۔

س:           سود سے کیا مراد ہے ؟

ج:            قومی آمدنی کا وہ حصہ جو سرمائے  کو ایک عامل پیدائش کی حیثیت سے ملتاہے سود کہلاتا ہے۔

س:           خالص سود اور مرکب سود میں فرق بیان کریں۔

ج:            خالص سود سے مرا د خالص سرمائے کے استعمال کا معاوضہ ہوتاہے۔جب  خالص سود میں کچھ اور رقوم شامل ہوجاتی ہیں مثلا خطرات کا معاوضہ، زحمت کا معاوضہ وغیرہ تو یہ مرکب سود بن جاتاہے۔

س:           زر کی طلب سے کیا مرادہے؟

ج:            زرکی طلب سے مراد زر کی وہ مقدار لی جاتی ہے جو لوگ نقد زر کی صورت میں اپنے پاس رکھنا چاہتے ہیں۔ جو عمومی طور پر مندرجہ ذیل ہوتی ہے۔

1) روز مرہ معاملات کےلیے زرکی طلب                2) تخمینی ضروریات کے لیے زرکی طلب

س:           روز مرہ معاملات کےلیے زرکی طلب سے کیا مرادہے؟

ج:            زرکی وہ مقدار جو لوگ اپنے روزمرہ کی ضروریات کو پورا کرنے کےلیے اپنے پاس رکھتے ہیں زرکی معاملاتی طلب کہلاتی ہے۔

س:           تخمینی ضروریات کے لیے زرکی طلب سے کیا مرادہے؟

ج:            تخمینی یا سٹہ بازی کےلیے زرکی طلب سے مراد زر کی وہ مقدار لی جاتی ہےجو لوگ قیمتوں میں مستقبل میں ہونے والے اضافہ یا کمی سے فائدہ اٹھانے کےلیے اپنے پاس نقد زرکی صورت میں رکھتے ہیں۔

س:           زر کی رسد سے کیامرادہے؟

ج:            زرکی رسد سے مراد کسی ملک میں زرکی وہ مقدار ہے جو لوگوں کے پاس دھاتی سکوں یا کرنسی نوٹوں کی شکل میں موجود ہوتی ہے۔

س:           کینز کے مطابق شرح سود کا تعین کیسے ہوتاہے؟

ج:            کینز کے مطابق شرح سود کا تعین وہاں پر ہوتاہے جہاں زرکی منڈی میں زرکی طلب اور زر کی رسد آپس میں برابر ہو جائیں ۔

س:           منافع کی تعریف بیان کریں۔

ج:            منافع سے مراد قومی آمدنی کا وہ حصہ ہے جو آجر کو تنظیمی خدمات کے عوض دیا جاتا ہے۔

س:           خالص اور مرکب منافع میں فرق  بیان کریں۔

ج:            خالص منافع سے مراد وہ معاضہ ہوتاہے جو آجر کو تنظیمی خدمات سر انجام دینے کے عوض ملتاہے ۔ جب خالص منافع کے ساتھ کچھ اور معاوضے مثلاسرمائے کا سود، آجر کی زمین کا لگان وغیرہ  بھی شامل ہو جائیں تو وہ مرکب منافع بن جاتاہے ۔

س:           منافع میں فرق کی چار وجوہات تحریر کریں ۔

ج:            1) آجر کی قابلیت           2) سرمائے کی مقدار       3)  کاروبارکی نوعیت        4) ذیلی پیداوار

س:           منافع اور سود میں فرق بیان کریں۔

ج:            1) منافع آجر کی تنظیمی خدمات کا معاوضہ ہے جبکہ سود سرمائے کے استعمال کا معاوضہ ہے۔

2)سود کی شرح پہلے سے طے شدہ ہوتا ہے جبکہ منافع کی شرح پہلے سے طے شدہ نہیں ہوتی۔

3) اسلام میں سود حرام جبکہ منافع حلال ہے۔

4)حالات میں اتفاقیہ تبدیلی سود کو متاثرنہیں کرتی جبکہ منافع لازمی متاثر ہوتاہے۔

 

Add Comment

Click here to post a comment

Follow Us on Facebook

Advertisement